ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ون ڈے جیت کے معاملے میں ہندوستان سے آگے نکلا پاکستان

ون ڈے جیت کے معاملے میں ہندوستان سے آگے نکلا پاکستان

Thu, 13 Apr 2017 21:04:29  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،13اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ون ڈے کرکٹ میچوں میں فتح کے معاملے میں پاکستان نے ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ نمبر ایک پر آسٹریلیا ہے جبکہ پاکستان دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر کھسک گیا ہے۔ آسٹریلیا کے نام 898 ون ڈے میں 554 جیت ہے۔ وہیں ہندوستان نے محدود اوورز کے کھیل میں 907 میچوں میں سے 459 میں جیت درج کی ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹ کی فتح کے ساتھ پاکستان نے ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی 460 ویں فتح تھی۔ وہیں دو بار ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز نے اب تک 378 ون ڈے جیتے ہیں، سری لنکا نے 369 اور جنوبی افریقہ نے 356 میچ جیتے ہیں۔ پاکستان کے نام پر ٹی 20 میں سب سے زیادہ میچوں میں جیت کا ریکارڈ ہے۔پاکستان نے 112 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں سے 67 میں جیت درج کی ہے، جبکہ ٹیسٹ کی بات کریں تو پاکستان نے 407 میں سے 130 ٹیسٹ جیتے ہیں۔
پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کو ملا 10 بار ہندوستان سے ہارا ہے۔ اس میں 6 بار ون ڈے ورلڈ کپ اور چار بار ٹی 20 ورلڈ کپ شامل ہیں۔ ورلڈ ٹی 20 چمپئن شپ میں اس 2007، 2012 اور 2014 میں ہندوستان کے ہاتھوں شکست جھیلنی پڑی۔ اس کے علاوہ ٹی 20 فارمیٹ میں بھی پلڑا ہندوستان کا ہی بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک سات میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے ہندوستان نے پانچ جیتے ہیں جبکہ پاکستان نے ایک ، ایک میچ ٹائی رہا تھا۔ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 350 سے زیادہ کا اسکور بنانے کے معاملے میں ٹیم انڈیا نمبر ایک پر ہے۔ہندوستان کے نام کل 23 بار 350 سے زیادہ کا اسکور بنانے کا ریکارڈ درج ہے۔ دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے، جس نے 22 بار یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، اس نے یہ کارنامہ کل 17 بار انجام دیا ہے۔
 


Share: